Search This Blog

Thursday, June 20, 2019

نوری آباد: صحت کی سہولیات سے محروم مقامی افراد کا احتجاج پہلے روز میں داخل، 30 بیڈیڈ گورمنٹ ہسپتال ایشیا کے بڑے صنعتی زون نوری آباد سپر ہائی وے پر واقع قائم ہے یہ ہسپتال ارباب رحیم دور حکومت میں ضلعہ جامشورو کے تحصیل تھانہ بولاخان کی دیھ کلو کھوھر نوری آباد مقام پر تیس بستروں پر مشتمل ہسپتال جو سندھ کے دو اضلاع جامشورو اور ٹھٹہ کے قحط سالی سے شدید متاثر کوہستانی علاقے کے لاکھوں باشندوں کو دی گئی سب سے بڑی صحت کی سہولت ہے لیکن تیسرے دور حکومت میں بھی یہ تیار نہ ہو سکی ہے۔ کروڑوں کی بجٹ سے تعمیر شدہ ہسپتال کی ایس این ای کی منظوری کا بہانہ بنا کر کوہستانی علاقے کے لاکھوں دیہاتی انسانوں کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ تحصیل تھانہ بولاخان کی اٹھائیس دیہات پر مشتمل سات یونین کائونسلز کے علاقوں تھانہ بولاخان، تھانہ احمد خان، واہی عارب خان، علی مراد باریچو، تونگ، مول، کرچات، ٹکو بارن، فیض محمد گبول، سری، کلو کھوہر، صنعتی علاقہ نوری آباد کے علاوہ ٹھٹہ کی ملحقہ تین یونین کائونسلز جھمپیر، جنگھڑی اور مالماڑی کے وسیع دور دراز پہاڑی علاقے کے اندر صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے باشندے مختلف امراض میں اکثر مبتلا رہتے ہیں لیکن علاج کی سہولت میسر نہیں۔ صحت اور تعلیم سے محروم دیہاتی علاقے کی غریب عوام کی حاملہ خواتین موٹروے پر ہونے والے حاثات کے زخمی افراد اور دل کے مریض نزدیک صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد پنہچنے سے پہلے سینکڑوں کی تعداد میں تڑپ کر راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لئے کوہستانی علاقے کے اندر انسانی زندگی کو لاحق شدید خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ارباب رحیم کے نام سے نفرت کرنے کے بجائے تیس بستر ہسپتال میں فوری طور پر عملہ مقرر کرکے ہونے والے انسانی اموات کو روکا جائے تاکہ کراچی اور حیدرآباد موٹر وے پر ہونے والے ہولناک حادثات کے زخمیوں کی زندگیاں بھی بچائی جا سکیں،

Saturday, June 08, 2019

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کے 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کے 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید



راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت ایک سپاہی شہید اور 4 جوان زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیانیہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹینٹ کرنل راشد کریم بیگ، کیپٹن عارف اللہ، میجر معیز مقصود شامل اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے سرچ آپریشن کر کے اسی مقام پر دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوئیں ہیں

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...