Search This Blog

Friday, July 19, 2024

سائبر سیکیورٹی فرم کے سسٹم میں خرابی سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے بینکنگ سروسز، پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے جب کہ نشریاتی اداروں کو بھی پریشان کا سامنا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی ایک معروف سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک میں خرابی کے سبب مائیکرو سافٹ ونڈوز میں خرابی آگئی ہے، انٹرنیٹ اور ونڈوز میں خرابی کے سبب متعدد ممالک میں ایئرلائنز کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے، مانچسٹر، ٹوکیو، ایڈنبرا، سڈنی کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کے نظام میں خلل واقع ہوا ہے،
خبر رساں اداروں کے مطابق مائیکرو سافٹ ونڈوز میں تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی اور جنوبی افریقا میں بینک سروسز متاثر ہوئی ہیں، امریکی اور بھارتی ایئرلائنز سمیت ایشیا کی کئی ایئرلائنز کے سسٹم میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے پروازوں کا نظام، بینکنگ سروسز اور اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے خرابی کا مائیکرو سافٹ نے اعتراف کیا ہے اور ان کی جانب سے خرابی کو دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا،
رائٹرز کے مطابق خرابی صرف ان کمپیوٹر سسٹم میں آئی ہے جہاں مائیکرو سافٹ ونڈوز استعمال ہورہی ہے، لائنکس اور میک کے سسٹم میں اس خرابی کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے،

Friday, July 05, 2024

گھوٹکی: ساوند، سندرانی تنازع دو سال بعد حل، دونوں قبیلوں پر 6 کروڑ سے زائد جرمانہ

گھوٹکی میں ساوند اور سندرانی قبیلے کے درمیان چلنے والا تنازع دو سال بعد جرگے کے ذریعے حل ہوگیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع کا حل خانگڑھ کے گوہر پیلس میں ایم این اے علی گوہر مہر اور خورشید شاہ کے ذریعےجرگے میں ہوا، ساوند اور سندرانی قبیلے پر 6 کروڑ 36 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،

جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساوند برادری کے 13 افراد کے قتل پر سندرانی قبیلے پر 3 کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سندرانی برادری کے 11 افراد کے قتل پر ساوند برادری پر 3 کروڑ 15 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر اجمل ساوند اور ایڈووکیٹ نور الہٰی سندرانی کے قتل پر ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساوند کو اسی قبائلی دشمنی میں قتل کردیا گیا تھا،

پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت رکھتے تھے، انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی،

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...