Search This Blog

Saturday, November 16, 2024

میونسپل لائبریری کوٹری بلدیاتی حکام کی عدم توجہ ولاپروائی کے سبب زبون حالی کا شکار،

کوٹری (نامہ نگار) میونسپل لائبریری کوٹری بلدیاتی حکام کی عدم توجہ ولاپروائی کے سبب زبون حالی کا شکار، لائبریری کی چھت جگہ جگہ سے اکھڑ کر گرنے لگی، میونسپل کمیٹی کوٹری کروڑوں روپے فنڈز کے باوجود حالت زار بہتر بنانے سے قاصر، کتابوں کے خالی ریک منہ چڑانے لگے، شہری ادبی وعلمی سہولت سے محروم، تفصیلات کے مطابق کوٹری لیاقت روڈ پر قائم ملک سکندر خان میونسپل لائبریری جو کہ رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے والد کے نام سے منسوب ہے بلدیاتی حکام کی عدم توجہ ولاپرواہی کے سبب زبوں حالی کا شکار بن چکی ہے لائبریری میں جگہ جگہ سے چھت کا پلستر اکھڑ کر گرنے سے ملبہ فرش پر جمع ہوگیا ہے جبکہ لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائی گئی فالسنگ چھت اور وائرنگ ٹوٹ چکی ہے لائبریری کی چھت اور سیڑھی پر گندگی وغلاضت کے ڈھیڑ لگ چکے ہیں، تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود لائبریری کی حالت زار کو درست نہیں کیا گیا ہے اور نہ لائبریری میں معلوماتی و ادبی کتب کا ذخیرہ جمع کیا جاسکا ہے جس وجہ سے لائبریری ویران نظر آتی ہے، اس ضمن میں شہری وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کوٹری کو ماہانہ دو کروڑ روپے فنڈز ملتا ہے جبکہ لائبریری کےلئے سالانہ بجٹ بھی مختص کیا جاتا ہے مگر اسکے باوجود لائبریری پر خرچ نہیں کیا جاتا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلدیاتی حکام سرکاری فنڈز خرد برد کرکے ہڑپ کرجاتے ہیں، دوسری جانب بلدیاتی حکام نے لائبریری کےلئے آنے والے اخبارات کے بل بھی روک رکھے ہیں اور ادائیگی کےلئے ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے اس حوالے سے کوٹری کے نیوز پیپیر ہاکر بلال احمد کا کہنا ہے کہ بلدیاتی افسران اخبارات کے بل دینے کےلئے بلاجواز تنگ کررہے ہیں، اگر بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو ضلعی انتظامیہ جامشورو سمیت اینٹی کرپشن میں بلدیاتی حکام کے خلاف خردبرد کی شکایت درج کرائیں گے، شہری وسماجی حلقوں نے وزیراعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...