Search This Blog

Thursday, October 06, 2022

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: پی ٹی آئی ارکان کا اپنے ہی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: پی ٹی آئی ارکان کا اپنے ہی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ملکت عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی غیر اعلانیہ بائیکاٹ کردیا، صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے دوران ایوان تقریباً خالی رہا اور 442 ارکان کے ایوان میں صرف 14 اراکین اسمبلی موجود تھے جو کہ صدر کے خطاب سے عدم دلچسپی ظاہر کرتے رہے، اسپیکر کی جانب سے اراکین کو نشستوں پر جانے کی ہدایت بھی کی جاتی رہی، صدر مملکت نے اراکین کی عدم توجہ کے باوجود اپنا خطاب جاری رکھا، اس دوران ایوان میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی ایم این اے یا سینیٹر موجود نہیں تھا تاہم پی ٹی آئی کے چند منحرف اراکین ایوان میں موجود تھے، ارکان پارلیمنٹ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی کو نہیں مانتے اس لیے بائیکاٹ کیا، مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کر رہے ہیں، انہیں بھی نہیں مانتے، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے بھی صدر مملکت کے خطاب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا،

Sunday, October 02, 2022

سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند ٹرین سروس بحال

سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند رہنے والی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔کراچی سے لاہور مسافر ٹرینیں آج سے چلیں گی ترجمان ریلوے کے مطابق، پشاور سے کراچی تک پورا آپریشن بحال ہوگا، کراچی سے کچھ دیر بعد رحمان بابا ایکسپریس اور لاہور سے خیبر  میل چلے گی، ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تک کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، اکانومی کلاس کا 1800 روپے میں ملنے والا ٹکٹ اب 2400 روپے میں ملے گا،

Saturday, September 24, 2022

ناظم جوکھیو قتل کیس: فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

ناظم جوکھیو قتل کیس میں فریقین کےدرمیان صلح ہوگئی،

ناظم جوکھیو کے ورثا کی جانب سے سیشن کورٹ ملیر میں حلف نامہ جمع کروادیا گیا، حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ ،اہلیہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا، حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے کیس ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، عدالت نے قانونی ورثا سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی، سیشن کورٹ ملیر نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی، ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز  پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں اور ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی، یاد رہے کہ 27 سالہ ناظم جوکھیو کو 3 نومبر 2021 کو کراچی کے ضلع ملیر میں جام اویس کے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد  قتل کیا گیا تھا،

Wednesday, September 21, 2022

Dharti Tv News Live Streaming

Dharti Tv News Live Streaming (Click here)

عقاب جیسی نظر اور چیتے جیسی پھرتی رکھنے والے پاک فوج کے ایسے کمانڈوز جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

عقاب جیسی نظر اور چیتے جیسی پھرتی رکھنے والے پاک فوج کے ایسے کمانڈوز جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا



پاکستان قوم اس حوالے سے ایک خوش قسمت قوم ہے جس کو اللہ نے ایسی افواج سے نوازہ ہے جن کا جگر شیر کا اور نظر عقاب جیسی ہے- ہمارے شیر دل جوان ملک کی سرحدوں پر بہادری سے اپنے ملک کے دفاع کے لیے صبح شام اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور ان کے پیش نظر صرف اور صرف شہادت کی مسند ہوتی ہے ۔ پاک آرمی کے اندر سب سے اہم شعبہ اس کے کمانڈوز کا ہوتا ہے جن کا انتخاب بہت مشکل سے کیا جاتا ہے ۔ یہ وہ بہادر اور قابل ترین لوگ ہوتے ہیں جن کو سخت ترین جانچ کے بعد منتخب کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت ملک بھر میں صرف 700 کمانڈوز موجود ہیں جو کہ سخت ترین تربیت کے بعد اس گروپ کا حصہ بننے میں کامیاب ہو سکے-
 
پاکستانی فوج کے کمانڈوز کی اہم خصوصیات
پاکستانی کمانڈوز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پوری دنیا کے نمبر ون کمانڈوز قرار دیے جاتے ہیں -


1: 75 گھنٹوں تک بھوکے پیاسے رہ سکتے ہیں
پاکستانی کمانڈوز کی سب سے بڑی خصوصیت جو کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے کمانڈوز کو حاصل نہیں ہے وہ یہ ہے کہ یہ اتنے سخت جان ہوتے ہیں کہ 75 گھنٹوں تک بھوکے اور پیاسے رہ سکتے ہیں اور اس دوران بھی ان کی کارکردگی میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہو گی-


2: 28 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال
سخت ترین تربیت کے بعد ایک اور اہم خصوصیت جو پاکستانی کمانڈوز کو دنیا کے دوسرے تمام کمانڈوز سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ کمانڈوز 28 ہزار فٹ کی بلندی سے بھی پیرا شوٹ لگا کر فری فال کر کے اپنے ٹارگٹ پر پہنچ سکتے ہیں-

پاکستان کے نمایاں کمانڈوز
 
1: کیپٹن روح اللہ شہید
کیپٹن روح اللہ ماں کا ایسا بیٹا جس کی پیدائش پر صرف اس کی ماں کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام ماؤں کا سر فخر سے بلند ہو گیا- شبقدر کے علاقے میں پیدا ہونے والے اس جری کے والد اس کو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے مگر روح اللہ کو اللہ نے جس روح سے نوازہ تھا وہ مسیحا بن کر زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ملک کے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کے لیے بنی تھی- اس وجہ سے اس نے 2009 میں فوج میں شمولیت اختیار کر لی اوراپنی بہترین صلاحیتوں کے سبب کمانڈوز کے عہدے پر فائز ہو گیا- جب کوئی اپنے من پسند شعبے کا انتخاب کر لیتا ہے تو پھر اس کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہی معاملہ روح اللہ کے ساتھ بھی تھا ۔وہ چاہے آرمی پبلک کا محاذ ہو یا باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا بچھایا ہوا جال، یا پھر کرسچن کالونی کے بے گناہوں کو بچانے کا معاملہ وہ ہر جگہ فوج کے ہر اول دستے کے ساتھ موجود رہا۔ وہ مجاہد ہر جنگ کا غازی رہا- 28 ستمبر کو جب اس کی پوسٹنگ بلوچستان میں ہوئی تو اس نے اپنے گھر والوں کو یقین دلایا کہ دسمبر تک وہ چھٹیاں لے کر آجائے گا تاکہ اس کے سہرے کے پھول کھلائے جا سکیں ۔مگر کسے معلوم تھا کہ اس کے سہرے کے پھول اس دنیا کی مٹی میں نہیں کھلنے، وہ تو جنت کو مہکانے کے لئے کھلنے تھے۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر جب روح اللہ کو پہنچی تو وہ وقت ضائع کیے بغیر بہادری سے دہشت گردوں کے مقابلے کے لیے بڑھے اور ان کو جہنم واصل کرنے لگے مگر ایک بزدل کے وار نے انہیں شدید زخمی کر دیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہادت کی مسند پر براجمان ہو گئے- انہیں فوج کی جانب سے ان کی خدمات کےعوض ستارہ جرات سے نوازہ گیا

2: لیفٹنٹ کرنل عامر وحید شہید
انہوں نے 21 سال کی عمر میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اپنی خدمات کے سبب بطور کمانڈوز منتخب ہو گئے- 1988 میں انہیں صدارتی گولڈ میڈل سے نوازہ گیا 1990 میں ان کی شمولیت پاک فوج کی گوریلا فورس میں ہو گئی- 2005 میں ان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے بدلے میں فوج کی جانب سے ان کو ستارہ بسالت سے نوازہ گیا جو کہ کسی بھی حاضر فوجی کا ایک خواب ہوتا ہے وہ 24 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کر سکتے تھے- 2006 میں بلو چستان کے علاقے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے-

3: میجر جنرل طاہر مسعود
میجر جنرل صاہر مسعود اس وقت پاکستانی کمانڈوز کی پیرا ٹروپر گروپس کی قیادت کرتے ہیں اور 10 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کرتے ہیں 23 مارچ کی تقریب میں انہوں نے اپنے گروپ کے ہمراہ 12 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا-

4: کیپٹن عابد
پاکستان کے اس جری کمانڈو کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کا مقابلہ کرنے والی کمانڈوز فورس کو لیڈ کرنے والے کیپٹن عابد نے اپنی بہادری اور بہترین حکمت عملی سے نہ صرف بزدل دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا بلکہ اپنی بروقت کاروائی اور حکمت عملی سے سیکڑوں بچوں کی جانیں بھی بچائيں یہ کمانڈو ہم سب کے لیے باعث فخر ہے -

حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کی زندگی اور شہادت سے جڑے حیران کن واقعات

حضرت سید عبداللہ شاہ غازی ؒ کو والی کراچی بھی کہا جاتا ہے۔ ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ان کی کرامات کی وجہ سے کراچی سمندری طوفانوں سے بچا ہوا ہے۔ صوفیاء کرام، اولیاء اور بزرگان دین اللہ کی طرف سے محبت کے زریعے انبیاء کرام کے کام کو تکمیل دیتے ہیں اور یہ مختلف علاقوں میں اللہ کی طرف سے معمور کئے جاتے ہیں۔ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے آئیے جانتے ہیں۔
 
آپ ؒ نے سندھ میں جب اپنے قدم رکھے تو ایک پہاڑ جس پر آپ کا مزار ہے وہ سمندر کے پانی میں گھرا ہوا تھا۔ پیدل چل کر پہاڑ پر جانا مشکل تھا وہ آپ کے چلے کی جگہ تھی۔ کہا جاتا ہے اور عام مشہور بھی ہے کہ آپؒ نے سمندر کو حکم دیا پیچھے ہٹ جاؤ سمندر پیچھے ہٹ گیا۔ یوں سمندر نے زمین چھوڑ دی یعنی سمندر پر بھی ان کی حکمرانی تھی۔ کراچی والوں کا خیال ہے کہ ان ہی کی دعاؤں سے کراچی سمندری آفات سے بچا ہوا ہے یہ شاید اس شہر کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں یہاں بسایا۔
 
حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کی ولادت با سعادت اٹھانویں ہجری مدینہ طیبہ میں ہوئی۔ آپؒ نسبتاً سید سادات ہیں آپ کے پر دادا حضرت سید حسن مثنیٰ بن امام حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ اس طرح آپ حسنی حسینی کہے جاتے ہیں۔ آپؒ کا لقب "الاشتر "تھا یعنی اونٹ چلانے کا ماہر۔ آپؒ کا شجرہ مزار پر نسب ہے۔ آپ ؒ کی زندگی جہاد فی سبیل اللہ میں گزری۔ مجاہد ہونے کے سبب آپ کو غازی کا لقب ملا۔ آپؒ نے اپنی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے والد اور اس وقت کے مشہور محدث حضرت محمود زکیاء ؒسے لی۔
 

 
آپ ؒ 138 ہجری میں سندھ تشریف لائے۔ سندھ میں بے شمار صوفیاء کرام دعوت تبلیغ کے لئے آئے۔ آپ خلیفہ منصور عباسی کےعہد حکومت میں سندھ آئے۔ آپ کے وقت عباسیوں اور علویوں کے مابین خلافت کی کشمکش جاری تھی۔ اس وقت آپ گھوڑوں کے تاجر کے طور پر سندھ میں داخل ہوئے تھے، خلافت کی وجہ سے سادات کو نشانہ بنایا جا رہا تھا اس لئے آپؒ نے دین کی تبلیغ کے لئے یہ راستہ اپنایا تاکہ حکمرانوں کی مخالفت سے بچے رہیں اور دین کا کام بھی جاری رکھیں۔ لوگ جوق در جوق آپ کی دعوت تبلیغ میں داخل ہونے لگے۔
 
اولیاء اور صوفیا کرام کا پیغام تو محبت ہوتا ہے انھیں اقتدار سے کیا لینا دینا۔ اس وقت کے سندھ کے گورنرعمر بن حفس کو ان کے خلاف بھڑکانے کی بہت کوشش کی گئی یہاں تک کہ جب بغداد میں آپ ؒ کے والد عباسی حکومت کے خلاف جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے تو وہاں سے گورنر سندھ کو آپؒ کو جلد ازجلد گرفتار کر کے خلیفہ منصور کے دربار میں حاضر کرنے کا حکم جاری کیا گیا لیکن گورنر سندھ جو خود آپؒ کے اسیر تھے انھوں نے آپؒ کو سندھ کی ساحلی پٹی پر واقع ریاست بھیجنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہاں کا راجہ اسلامی حکومت کا اطاعت گزار تھا تاکہ آپؒ کی باحفاظت اپنا کام جاری رکھیں۔
 

 
راجا نے آپؒ کی انتہائی تعظیم کی اور اس طرح تبلیغ جاری رہی۔ گورنر حفس کو اس حرکت کی بناء پر معزول کر دیا گیا اور نئے گورنر حشام بن عمر کو نیا گورنر بنایا گیا لیکن وہ بھی سادات کی تعظیم کرنے والا تھا۔ اسی دوران سندھ کے ایک علاقے میں حکومت کے خلاف بغاوت ہو گئی۔ گورنر نے اس بغاوت سے نمٹنے کے لئے اپنے بھائی سفیر بن عمر کو بھیجا۔ ساحلی علاقے میں حکومتی لشکر نے آپؒ کے لشکر کو باغیوں کا لشکر سمجھ کر حملہ کر دیا آپؒ جنگ نہیں چاہتے تھے لیکن اسی لڑائی میں آپؒ کو شہید کر دیا گیا۔اس حوالے سے جو ایک روایت عام ہے وہ یہ کہ شہادت کے بعد آپؒ کے مرید آپؒ کا جسد خاکی لے کر اسی علاقے میں روپوش ہو گئے یہاں پینے کا پانی میسر نہیں تھا ایک دن آپؒ اپنے ایک مرید کے خواب میں آئے اور چشمے کی بشارت دی یہ وہ ہی چشمہ ہے جو آج بھی مزار کے نیچے جاری و ساری ہے، سمندر کے دامن میں میٹھے پانی کا چشمہ ایک معجزہ ہی ہے جس سے اللہ تعالیٰ اپنے چنے ہوئے بزرگوں کو نوازتا ہے۔ آپؒ کی شہادت ایک سو اکاون ہجری میں ہوئی۔ آج بھی آپؒ کے عقیدت مندوں کا آپؒ کے مزار پر تانتا بندھا ہوا ہوتا ہے۔ یہ مزار کراچی کے لینڈ مارک کی حیثیت رکھتا ہے۔

Monday, September 19, 2022

سندھ میں آٹا 200 روپے فی کلو ہونے کا اندیشہ، تاجروں نے خبردار کردیا

سندھ حکومت کی جانب سے فی کلو گندم کی سپورٹ پرائس میں اچانک 45 روپے اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس میں یکدم 45 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا تھا کہ قبل از وقت سپورٹ پرائس مقرر کرکے مڈل مین کو فائدہ دیا گیا ہے، رؤف ابراہیم کے مطابق گندم کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے اندرون سندھ گندم کی ذخیرہ اندوزی ہوئی، حکومت سے درخواست ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے 24 گھنٹے میں گندم کا کوٹہ ریلیز کیا جائے، چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا عندیہ دیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آٹا 200 روپے کلو ہوسکتا ہے

Sunday, September 18, 2022

سیلاب کے بعد بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ

ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے۔سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ہیں۔سیلاب کے بعد پاکستان کو بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے پاکستان میں صحت کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔ صحت کے مراکز سیلاب میں ڈوب گئے ہیں ۔سربراہ عالمی ادرہ صحت نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جس سے ہیضہ اور دیگر بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔یہ بھی پڑھیں:ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کیلئے امداد کی نئی اپیل جاری کرے گا۔ ٹیدروس نے دنیا بھر کےعطیات دینے والوں سے زندگیاں بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی گزارش کی ہے،

Thursday, June 16, 2022

آلودگی نے ہر انسان کی زندگی کے دو سال کم کر دیے: تحقیق

آلودگی نے ہر انسان کی زندگی کے دو سال کم کر دیے: تحقیق

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے عالمی سطح پر ہر انسان کی اوسط عمر اور زندگی کی متوقع مدت دو سال کم کر دی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی کے باعث بننے والی یہ صورت حال ایڈز، سگریٹ نوشی یا دہشت گردی کی نسبت کہیں زیادہ خطرناک ہے۔امریکہ کی شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ( ای پی آئی سی) کی منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 97 فیصد آبادی ان علاقوں میں رہائش پذیر ہے جہاں آلودگی کی سطح مقررہ معیار سے کہیں زیادہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے رہائشیوں نے سموگ کی وجہ سے اپنی زندگی کے پانچ سال کھو دیے ہیں جبکہ انڈیا کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہاں 2013 کے بعد سے فضائی آلودگی 44 فیصد بڑھی ہے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔تحقیق کے مطابق اگر چین عالمی ادارہ صحت کے معیار تک پہنچ جاتا ہے تو وہاں کی اوسط عمر دو اعشاریہ چھ سال بڑھ سکتی ہے۔چین وہ ملک ہے جہاں 2013 سے متوقع اوسط میں عمر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اس نے آلودگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا تھا اور پی ایم دو اعشاریہ پانچ کو 40 فیصد تک کم کر دیا تھا۔تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کو ایک اہم عوامی مسئلے کے طور پر نہیں دیکھا گیا اور ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے جبکہ اس سے نمٹنے کے لیے ابھی تک فنڈز بھی ناکافی ہیں۔2013 کے بعد سے سب سے زیادہ آلودگی انڈیا میں بڑھی ہے ای پی آئی سی نے آب و ہوا کے معیار کے حوالے سے نئی فہرست جاری کی ہے جس کے لیے سیٹیلائٹ ڈیٹا کو استعمال کیا گیا ہے جس سے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے اجزا (پی ایم 2.5) کے آب و ہوا میں تناسب کا اندازہ لگا گیا ہے۔ای پی آئی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر عالمی سطح پر پی ایم 2.5 کی سطح پانچ مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک نیچے آ جائے جو کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورشدہ ہے، تو اوسط متوقع عمر میں دو اعشاریہ دو سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ای پی آئی سی کے ڈائریکٹر برائے ایئر کوالٹی لائف انڈیکس کریسٹا ہیسنکوف کا کہنا ہے کہ ’اب آلودگی کے حوالے سے معلومات میں بہتری آئی ہے اور یہ حکومتوں کے لیے ایسا معاملہ ہے جس کو فوری طور پر ترجیح دینی چاہیے۔‘آلودگی کے حوالے سے کوئی ملک ڈبلیو ایچ او کے معیار تک نہیں پہنچا (فوٹو: اے ایف پی)ای پی آئی سی کے اعداد و شمار پچھلی تحقیقات پر مبنی تھے جن میں بتایا گیا تھا کہ پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو میں مسلسل 10 مائیکروگرام فی کیوبیک میٹر کا اضافہ اوسط عمر کو ایک سال کم کر دے گا۔2021 میں فضائی آلودگی کے حوالے سے ہونے والے ایک سروے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس وقت تک کوئی بھی ملک عالمی ادارہ صحت کے سٹینڈز تک نہیں پہنچا جو کہ پانچ مائیکروگرام ہے۔

حوصلہ افزا پروان

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...