Search This Blog

Sunday, June 15, 2025

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
وعدہ صادق سوم کے تحت کیے گئے ایرانی حملوں میں اسرائیل میں لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کا توانائی ڈھانچہ بھی میزائلوں اور ڈرونز سے ہدف بنایا گیا۔
 100 سے زائد بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ بنے، ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ میں حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی، جبکہ شمالی علاقہ تمرا بھی میزائلوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شمالی اسرائیل دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
 ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔ تازہ اموات تامرا اور گلیلی میں ہوئیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آپریشن وعدہ صادق میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد7 اور زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی.
 ہفتے کی شب ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے بھی مار گرائے ہیں تاہم اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
 ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیا ائرڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے مختلف مقامات پر ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے دس فوجی طیارے گرائے گئے ہیں۔
 اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے تین ایف تھرٹی فائیو طیارے مارگرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی تھی۔
 دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن اور ایران سے میزائل داغے گئے ہیں۔ تہران میں وسیع پیمانے پر حملے مکمل کر لیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ایندھن ذخائر کو نشانہ بنایا، تہران میں دفاعی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا

Saturday, January 11, 2025

حب میں پالاری برادری کے دو سگے بھائیوں کا بے دردی سے قتل، قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے، ورثاء انصاف کے منتظر

حب (نامہ نگار) حبکو پاور پلانٹ گوٹھ قادر بخش گدور کے قریب فائرنگ کرکے پالاری برادری کے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، مقتول سگے بھائیوں کی شناخت 30 سالہ جاوید پالاری اور 25 سالہ عباس پالاری ولد اسماعیل پالاری کے نام سے ہوئی جو کہ حبکو موضع کنڈ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما شریف پالاری کے کزن بتائے جاتے ہیں، اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے دونوں نوجوانوں کی نعشیں سول اسپتال حب منتقل کردی گئی بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، دونوں سگے بھائیوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور ماحول سوگوار بن گیا، بعد ازاں لواحقین نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ عباس پالاری اور جاوید پالاری 9 جنوری کی رات پولٹری فارم پر بیٹھے تھے کہ اسرار بزنجو اور عرفان بروہی نے حملہ کرکے دونوں بھائیوں کو گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، ورثاء کا مزید کہنا ہے کہ اسرار بزنجو اور عرفان بروہی دونوں منشیات فروش اور کرمنل ہیں جو حب اور گردونواح سے کراچی کی جانب منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ورثاء کے مطابق مطابق عرفان بروہی اور اسرار بزنجو مقتول جاوید پالاری اور عباس پالاری کے دوست تھے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر متعدد بار عباس پالاری اور جاوید پالاری کی اسرار بزنجو اور عرفان بروہی سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی جس کے باعث اسرار بزنجو اور عرفان بروہی آگ بگولہ ہوگئے تھے، ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی عزیز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن تاحال قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے، دوسری جانب سندھ پالاری اتحاد کے مرکزی رہنما ڈاکٹر انور پالاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پالاری برادری کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں قاتل چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانونی کٹہرے میں لاکر سزا دلائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو سندھ اور بلوچستان بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے، 

Saturday, November 16, 2024

میونسپل لائبریری کوٹری بلدیاتی حکام کی عدم توجہ ولاپروائی کے سبب زبون حالی کا شکار،

کوٹری (نامہ نگار) میونسپل لائبریری کوٹری بلدیاتی حکام کی عدم توجہ ولاپروائی کے سبب زبون حالی کا شکار، لائبریری کی چھت جگہ جگہ سے اکھڑ کر گرنے لگی، میونسپل کمیٹی کوٹری کروڑوں روپے فنڈز کے باوجود حالت زار بہتر بنانے سے قاصر، کتابوں کے خالی ریک منہ چڑانے لگے، شہری ادبی وعلمی سہولت سے محروم، تفصیلات کے مطابق کوٹری لیاقت روڈ پر قائم ملک سکندر خان میونسپل لائبریری جو کہ رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے والد کے نام سے منسوب ہے بلدیاتی حکام کی عدم توجہ ولاپرواہی کے سبب زبوں حالی کا شکار بن چکی ہے لائبریری میں جگہ جگہ سے چھت کا پلستر اکھڑ کر گرنے سے ملبہ فرش پر جمع ہوگیا ہے جبکہ لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائی گئی فالسنگ چھت اور وائرنگ ٹوٹ چکی ہے لائبریری کی چھت اور سیڑھی پر گندگی وغلاضت کے ڈھیڑ لگ چکے ہیں، تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود لائبریری کی حالت زار کو درست نہیں کیا گیا ہے اور نہ لائبریری میں معلوماتی و ادبی کتب کا ذخیرہ جمع کیا جاسکا ہے جس وجہ سے لائبریری ویران نظر آتی ہے، اس ضمن میں شہری وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کوٹری کو ماہانہ دو کروڑ روپے فنڈز ملتا ہے جبکہ لائبریری کےلئے سالانہ بجٹ بھی مختص کیا جاتا ہے مگر اسکے باوجود لائبریری پر خرچ نہیں کیا جاتا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلدیاتی حکام سرکاری فنڈز خرد برد کرکے ہڑپ کرجاتے ہیں، دوسری جانب بلدیاتی حکام نے لائبریری کےلئے آنے والے اخبارات کے بل بھی روک رکھے ہیں اور ادائیگی کےلئے ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے اس حوالے سے کوٹری کے نیوز پیپیر ہاکر بلال احمد کا کہنا ہے کہ بلدیاتی افسران اخبارات کے بل دینے کےلئے بلاجواز تنگ کررہے ہیں، اگر بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو ضلعی انتظامیہ جامشورو سمیت اینٹی کرپشن میں بلدیاتی حکام کے خلاف خردبرد کی شکایت درج کرائیں گے، شہری وسماجی حلقوں نے وزیراعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

Thursday, August 15, 2024

سوشل میڈیا سروسز آئندہ 2 سے 3 روز میں معمول پر آجائیں گی، ذرائع

فائرل وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا، سوشل میڈیا سروسز آئندہ 2 سے 3 روز میں معمول پر آجائیں گی۔

ذرائع ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فائر وال انسٹال کردی گئی، فائر وال سے موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔

نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر فائر وال کی تنصیب کی جا رہی ہے، فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے دور میں دیکھنے کے خواہشمند عوام کو فور جی کے لالے پڑ گئے۔ ملک میں انٹرنیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا۔ ویڈیو تو دور کی بات، تصویر ٹرانسفر کرنا بھی صارف کو پتھر کے دور کا مزہ دینے لگا۔

گھریلو صارفین کی پریشانی اپنی جگہ، تاجروں اور کاروباری افراد کےلیے سودے طے کرنا ایسا ہی ہوگیا جیسے چٹانوں سے دودھ کی نہر نکالنے کی کوشش کی جائے۔

کہا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ اور ریاست مخالف مواد پر نظر رکھنے اور وہ مواد پھیلانے والوں کو پکڑنے کےلیے ایک ’دیوار آتش‘ یا عرف عام میں ’فائر وال‘ لگائی جارہی ہے۔

Friday, July 19, 2024

سائبر سیکیورٹی فرم کے سسٹم میں خرابی سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے بینکنگ سروسز، پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے جب کہ نشریاتی اداروں کو بھی پریشان کا سامنا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی ایک معروف سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک میں خرابی کے سبب مائیکرو سافٹ ونڈوز میں خرابی آگئی ہے، انٹرنیٹ اور ونڈوز میں خرابی کے سبب متعدد ممالک میں ایئرلائنز کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے، مانچسٹر، ٹوکیو، ایڈنبرا، سڈنی کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کے نظام میں خلل واقع ہوا ہے،
خبر رساں اداروں کے مطابق مائیکرو سافٹ ونڈوز میں تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی اور جنوبی افریقا میں بینک سروسز متاثر ہوئی ہیں، امریکی اور بھارتی ایئرلائنز سمیت ایشیا کی کئی ایئرلائنز کے سسٹم میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے پروازوں کا نظام، بینکنگ سروسز اور اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے خرابی کا مائیکرو سافٹ نے اعتراف کیا ہے اور ان کی جانب سے خرابی کو دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا،
رائٹرز کے مطابق خرابی صرف ان کمپیوٹر سسٹم میں آئی ہے جہاں مائیکرو سافٹ ونڈوز استعمال ہورہی ہے، لائنکس اور میک کے سسٹم میں اس خرابی کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے،

Friday, July 05, 2024

گھوٹکی: ساوند، سندرانی تنازع دو سال بعد حل، دونوں قبیلوں پر 6 کروڑ سے زائد جرمانہ

گھوٹکی میں ساوند اور سندرانی قبیلے کے درمیان چلنے والا تنازع دو سال بعد جرگے کے ذریعے حل ہوگیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع کا حل خانگڑھ کے گوہر پیلس میں ایم این اے علی گوہر مہر اور خورشید شاہ کے ذریعےجرگے میں ہوا، ساوند اور سندرانی قبیلے پر 6 کروڑ 36 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،

جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساوند برادری کے 13 افراد کے قتل پر سندرانی قبیلے پر 3 کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سندرانی برادری کے 11 افراد کے قتل پر ساوند برادری پر 3 کروڑ 15 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر اجمل ساوند اور ایڈووکیٹ نور الہٰی سندرانی کے قتل پر ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساوند کو اسی قبائلی دشمنی میں قتل کردیا گیا تھا،

پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت رکھتے تھے، انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی،

Thursday, January 18, 2024

پاکستان نے ایران میں کیے آپریشن کا نام ’مرگ بر سرمچار‘ کیوں رکھا؟

پاکستان کی جانب سے ایران میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے،

مرگ بر ایران کی سرکاری زبان فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ’مردہ باد‘ کے ہیں جبکہ سرمچار بلوچی لفظ ہے جس کے معنی سر قربان کرنے والا یا جان نثار کرنے والا ہے اور یہ بلوچ عسکریت پسند اپنے لیے استعمال کرتے ہیں،

 اس انٹیلی جنس آپریشن کا نام ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ رکھا گیا جس کے معنی بنتے ہیں ’سرمچاروں کی موت‘۔

ایران میں موجود دہشت گرد خود کو ’سرمچار‘ کہلواتے ہیں،

علاوہ ازیں پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی کئی علیحدگی پسند شدت پسندوں کو سرمچار کہا جاتا ہے،

یاد رہے کہ پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے،

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے،

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے ہیں،

دوسری جانب ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ ایرانی شہری نہیں ہیں،

Monday, November 06, 2023

ڪميونٽي جرنلزم، ڪميونٽي ليڊر!! صحافي فھد جانوري ڄامشورو

ڪميونٽي جرنلزم، ڪميونٽي ليڊر!!
(فهد جانوري، ڄامشورو) 
سماج ۾ صحافي جو رتبو بنسبت عام يا خاص ماڻهن جي وڌيڪ هجي ٿو!!
ڇا ڪاڻ ته صحافي ڪميونٽي ليڊر جو ڪردار پڻ ادا ڪندا آهن! 
ڳوٺن يا شهرن ۾ ڪميونٽي ليڊر مطلب برادري جا چڱا مڙس هوندا آهن جيڪي ڪي ذاتين تائين محدود هجن ٿا ته ڪي ڳوٺن، ديهن ۽ تعلقن تائين اثر رسوخ رکن ٿا،
انهن ۾ وري ڪي سياسي سماجي قومي، مذهبي، لساني، طبقاتي ۽ جنسي طور تي معاشري جي هر ڪميونٽي کي ليڊ ڪندا آهن!
پر!! 
هڪ صحافي!!!
کي سماج ۾ نه صرف مخصوص طور تسليم ڪيو ويندو آهي بلڪي وسيع دائري هيٺ پوري سماج جي مسئلن جي نشاندهي يا تصديق لاءِ ڪميونٽي ليڊر طور پڻ تصور ڪيو ويندو آهي
هي نظريو 1957ع ۾ ڪين برلي (Ken Byerly) پيش ڪيو جيڪو موجوده ڊجيٽل دور ۾ به لاڳو ڪيو ويندو آهي ۽ ميڊيا اينڊ ماس ڪميونيڪيشن ۾ مضبون طور سليبس ۾ شامل آهي 
عام طور تي جڏهن به ڪنهن شهر، ڳوٺ يا محلي ۾ ڪو واقعو، حادثو، انتشهار، مذهبي يا قومي ڏڦيڙ پيدا ٿئي ٿو ته تمام شهري فوري طور ٽي وي، ريڊيو جي ابلاغ جي رسائي سان معلومات حاصل ڪندا آهن، پر جڏهن ته هاڻي موجوده دور ۾ موبائيل فون/ انٽرنيٽ موجود آهي ته اتان به معلومات حاصل ڪرڻ جي ڪوشش ڪئي ويندي آهي پر جڏهن انهن سڀني فارمٽ تائين رسائي ممڪن نه ٿي وڃي ۽ معاملي يا مسئلي جي تصديق شده معلومات حاصل نه ٿي سگهي ته هو پنهنجي علائقي جي صحافي کان ڄاڻ حاصل ڪندو آهي ۽ ان معلومات کي حتمي طور تسليم ڪندو آهي!!
پر جيئن ته موجوده سماج ۾ هر اصل جو نقل مارڪيٽ ۾ موجود آهي اهڙي طريقي سان صحافين جو ڪردار، معيار، خبر به اصل ۽ نقل جي پينڊوليم(Pendulum) وانگر متحرڪ رهي ٿو، ان ڪري هاڻي عام ماڻهون جو صحافين تي اُهو ويساھ نه رهيو آهي،
پر اڃان به جڏهن تصديق شده ۽ کري معلومات حاصل ڪرڻ ڪو وقت اچي ٿو ته عام يا خاص ماڻهون توڙي سياسي، سماجي ۽ سول سوسائٽي اصل معلومات جي رسائي لاءِ صحافي سان ڪميونٽي ليڊر طور رابطو ڪرڻ بهتر سمجهڻ ٿا!!

Thursday, October 12, 2023

نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ 

نواز شریف نے اپنے رفقاء کے ہمراہ سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا، پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ 

سعودی ایئر لائن کی پرواز 4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر 5 گھنٹے 27 منٹ میں طے کرکے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔ 

ایئر لائن نے اس پرواز کے لیے محض تین سال پرانا بوئنگ 787 ڈریم لائنر جدید طیارہ استعمال کیا۔ 

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ 

سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں وہ پاکستان پہنچیں گے۔

Thu | 12 | October | 2023𝘿𝙖𝙞𝙡𝙮 𝙋𝙖𝙧𝙬𝙖𝙣 𝙆𝙖𝙧𝙖𝙘𝙝𝙞 / 𝙉𝙖𝙬𝙖𝙗𝙎𝙝𝙖𝙝 / 𝙄𝙨𝙡𝙖𝙢𝙖𝙗𝙖𝙙www.DailyParwan.com #DailyParwan #ParwanNews #ParwanEpaper #PID #SID #APNS #AbcCertified

Thu | 12 | October | 2023
𝘿𝙖𝙞𝙡𝙮 𝙋𝙖𝙧𝙬𝙖𝙣 𝙆𝙖𝙧𝙖𝙘𝙝𝙞 / 𝙉𝙖𝙬𝙖𝙗𝙎𝙝𝙖𝙝 / 𝙄𝙨𝙡𝙖𝙢𝙖𝙗𝙖𝙙
www.DailyParwan.com 
#DailyParwan #ParwanNews #ParwanEpaper #PID #SID #APNS #AbcCertified

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...