دنیامیں کورونا سے114247 اموات، 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھارہ لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایکلاکھ چودہ ہزار سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کے چار لاکھ تئیس ہزارسےزائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔فرانس میں کورونا سے پانچ سو اکسٹھ اموات سے مجموعی تعداد چودہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,022 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اسپین میں مزید چھ سو سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د سترہ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برطانیہ میں مزید سات سو سینتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد دس ہزارچھ سو سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد چوراسی ہزارسے زائد ہے۔کورونا کے اسپین میں باسٹھ اور جرمنی میں ساٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ ایران میں ساڑھے تینتالیس، اٹلی میں چونتیس اور امریکہ میں بتیس ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔ فرانس میں ستائیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔سعودی عرب میں کررونا وائرس کے چار سو انتیس نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد چار ہزار چار سو باسٹھ ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد انسٹھ ہو چکی ہے۔
کراچی: حکومت سندھ نے فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فش ہاربر پر سیکنڑوں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق کام کرنے والے مزدوروں میں سماجی فاصلہ نہیں ہے اور وہ سماجی فاصلوں کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ جب ملک میں مساجد تک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو فش ہاربر پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کیسے اورکیونکر کام کررہے ہیں؟کورونا، سعودی حکومت کا ماہ رمضان میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہفش ہاربر کی ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی استفسار کیا تھا کہ کیا یہاں کام کرنے والے کورونا پروف ہیں؟