قومی رابطہ کمیٹی آج لاک ڈاؤن سےمتعلق فیصلہ کرے گی

ٖفوٹو: آن لائنلاک ڈاؤن میں مزید اضافہ یا نرمی کےلیے وفاقی حکومت آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ آج وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق تجویز بھی دیں گے جس کےلیے مراد علی شاہ دن 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی جا سکتی ہے جبکہ سعید غنی کہتے ہیں کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیئے۔اس سے قبل سندھ کے سینیئر ڈاکٹرز کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے صوبائی حکومت کو لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے جبکہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 400 سے زائد ہے


کراچی: حکومت سندھ نے فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فش ہاربر پر سیکنڑوں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق کام کرنے والے مزدوروں میں سماجی فاصلہ نہیں ہے اور وہ سماجی فاصلوں کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ جب ملک میں مساجد تک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو فش ہاربر پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کیسے اورکیونکر کام کررہے ہیں؟کورونا، سعودی حکومت کا ماہ رمضان میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہفش ہاربر کی ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی استفسار کیا تھا کہ کیا یہاں کام کرنے والے کورونا پروف ہیں؟