فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا

فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا۔فرانسیسی حکام کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس میں مبتلا 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کراچی: حکومت سندھ نے فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فش ہاربر پر سیکنڑوں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق کام کرنے والے مزدوروں میں سماجی فاصلہ نہیں ہے اور وہ سماجی فاصلوں کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ جب ملک میں مساجد تک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو فش ہاربر پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کیسے اورکیونکر کام کررہے ہیں؟کورونا، سعودی حکومت کا ماہ رمضان میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہفش ہاربر کی ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی استفسار کیا تھا کہ کیا یہاں کام کرنے والے کورونا پروف ہیں؟