Search This Blog
Saturday, October 08, 2022
ضمنی انتخابات 90 روز کیلئے ملتوی کیے جائیں، وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن کو خط
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات نوے روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں،مرکز اور صوبے بھی مصروف عمل ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض اور دیگر مسائل درپیش ہیں،سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ نفری لگانا مجبوری ہوگی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کر دے۔خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیلاب کی وجہ سےپہلےبھی بلدیاتی اورضمنی انتخابات ملتوی کرچکا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Featured Post
ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...
-
حب (نامہ نگار) حبکو پاور پلانٹ گوٹھ قادر بخش گدور کے قریب فائرنگ کرکے پالاری برادری کے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، مقتول سگ...
-
محکمہ اطلاعات سندہ جامشورو، 4 مارچ 2021 ڈسٹرکٹ انفارميشن آفيس جامشورو کے سابق اسٹينوگرافر عبدالرزاق خاصخيلی کے اچانک انتقال پر ...
-
گھوٹکی میں ساوند اور سندرانی قبیلے کے درمیان چلنے والا تنازع دو سال بعد جرگے کے ذریعے حل ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع کا ح...
No comments:
Post a Comment