Search This Blog

Sunday, October 09, 2022

ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے



عید میلاد النبیؐ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، ملک بھر میں گلیاں بازار سج گئے کہیں موٹرسائیکل اور کار ریلی نکالی گئی تو کہیں کشتیوں اور اونٹوں کی ریلیوں سے اظہار عقیدت کیا گیا، عید میلاد النبی پر اسلام آباد ،لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت شہر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا سماں ہے، شہروں میں گلیاں اور بازار بھی سج گئے، شہریوں نے گھروں میں سجاوٹ کر کے حضور پاک سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، 12ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور میں دن کا آغٓاز اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، پاک آرمی کے دستے نے فلک شگاف نعرے بلند کئے، مساجد ، سرکاری عمارتوں، مارکیٹوں اور اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے ماڈل بھی تیار کئے گئے ہیں، ملک بھر میں جلوس اور نعتیہ محافل کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی ریلی کا انعقاد کیا، عاشقان رسولؐ نے یارسول اللہ کے نعرے لگائے، حیدرآباد میں اونٹ گاڑی پر بچوں کے جلوس نے سب کی توجہ حاصل کرلی، راولاکوٹ میں موٹرسائیکل اور کار ریلی نکالی گئی، شہر کی فضاء درود پاک کی صداؤں سے معطر ہوگئی، کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے، حکام نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے فون سروس بن درکھنے کا فیصلہ کیا، کراچی میں آج گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس بھی معطل رہے گی، 

No comments:

Post a Comment

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...