انسانی زندگیوں کا تحفظ پی پی کی پہلی ترجیح ہے، زرداری

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے پہلی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔وزیراعلیٰ نے پی پی کے شریک چیئرمین کو کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سابق صدر نے وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لینے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت سندھ کے اقدمات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین نے سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران مسحتین تک رسائی اور ان کی امداد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔لاک ڈاؤن: سندھ کا دیگر تین صوبوں سے مشاورت کا فیصلہہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں آٓصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ قابل تقلید عمل ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اوران کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور تعریف کی۔




کراچی: حکومت سندھ نے فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فش ہاربر پر سیکنڑوں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق کام کرنے والے مزدوروں میں سماجی فاصلہ نہیں ہے اور وہ سماجی فاصلوں کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ جب ملک میں مساجد تک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو فش ہاربر پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کیسے اورکیونکر کام کررہے ہیں؟کورونا، سعودی حکومت کا ماہ رمضان میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہفش ہاربر کی ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی استفسار کیا تھا کہ کیا یہاں کام کرنے والے کورونا پروف ہیں؟