Search This Blog

Monday, April 13, 2020

انسانی زندگیوں کا تحفظ پی پی کی پہلی ترجیح ہے، زرداری



کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے پہلی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔وزیراعلیٰ نے پی پی کے شریک چیئرمین کو کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سابق صدر نے وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لینے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت سندھ کے اقدمات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین نے سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران مسحتین تک رسائی اور ان کی امداد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔لاک ڈاؤن: سندھ کا دیگر تین صوبوں سے مشاورت کا فیصلہہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں آٓصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ قابل تقلید عمل ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اوران کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور تعریف کی۔

عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ



لاہور: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،عبدالعلیم خان کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔عبدالعلیم خان کل گورنر ہاوس میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے ،تاہم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سےحلف لیں گے۔عبدالعلیم خان کی وزارت کے معاملات آج وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں طے کیے گئے تھے۔عبدالعلیم خان کو کون سا محکمہ دیا جائے اس متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس کی وجہ سے چھ ماہ قبل وزیر بلدیات پنجاب کی وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔


قومی رابطہ کمیٹی آج لاک ڈاؤن سےمتعلق فیصلہ کرے گی



ٖفوٹو: آن لائنلاک ڈاؤن میں مزید اضافہ یا نرمی کےلیے وفاقی حکومت آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ آج وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق تجویز بھی دیں گے جس کےلیے مراد علی شاہ دن 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی جا سکتی ہے جبکہ سعید غنی کہتے ہیں کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیئے۔اس سے قبل سندھ کے سینیئر ڈاکٹرز کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے صوبائی حکومت کو لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے جبکہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 400 سے زائد ہے

فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا



فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا۔فرانسیسی حکام کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس میں مبتلا 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا میں کورونا سے114247 اموات، 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیامیں کورونا سے114247 اموات، 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر



دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھارہ لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایکلاکھ چودہ ہزار سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کے چار لاکھ تئیس  ہزارسےزائد  مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا  کیسز کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔فرانس میں کورونا سے پانچ سو اکسٹھ اموات سے مجموعی تعداد چودہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,022 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اسپین میں مزید چھ سو سے زائد  افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د سترہ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برطانیہ میں مزید سات سو سینتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد دس ہزارچھ  سو سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد چوراسی ہزارسے زائد ہے۔کورونا کے اسپین میں باسٹھ اور جرمنی میں ساٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ ایران میں ساڑھے تینتالیس، اٹلی میں چونتیس اور امریکہ میں بتیس ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔  فرانس میں ستائیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔سعودی عرب میں کررونا وائرس کے چار سو انتیس نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد چار ہزار چار سو باسٹھ ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران سات ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد انسٹھ ہو چکی ہے۔

فش ہاربر کراچی: حکومت نے تمام سرگرمیوں پہ پابندی لگادی




کراچی: حکومت سندھ نے فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فش ہاربر پر سیکنڑوں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق کام کرنے والے مزدوروں میں سماجی فاصلہ نہیں ہے اور وہ سماجی فاصلوں کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ جب ملک میں مساجد تک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو فش ہاربر پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کیسے اورکیونکر کام کررہے ہیں؟کورونا، سعودی حکومت کا ماہ رمضان میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہفش ہاربر کی ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی استفسار کیا تھا کہ کیا یہاں کام کرنے والے کورونا پروف ہیں؟

Monday, October 07, 2019

نوري آباد ويجهو ٻن ڏينهن کان گم نوجوان پورهيت جو لاش هٿ، وارثن قتل جو شڪ

(نوري آباد) نوري آباد ويجهو ٻن ڏينهن کان گم نوجوان پورهيت جو لاش هٿ، وارثن قتل جو شڪ ظاهر ڪندي انصاف جي گهر ڪئي آهي. ڳوٺ صالح محمد پالاري جي رھواسي 38ورھين جي مٺو پٽ درو پالاري جو هڪ ميدان وٽان لاش هٿ آيو، وارثن موجب نوجوان ٻن ڏينهن کان گم هو، ڪافي ڳولا باوجود سندس ڏس پتو نه ملي سگهيو، اڄ لاش هٿ آيو آهي، سندس ڪنن مان رت به وهي رهيو هو. نوري آباد پوليس ڪوٽڙي بلاول ميڊيڪل سينٽر مان پوسٽ مارٽم بعد لاش وارثن حوالي ڪيو. فوتي جي ڀاءُ حسين بخش پالاري صحافين سان ڳالھائيندي چيو ته اسان جي ڪنھن سان به دشمني نه آھي، شڪ آهي ته مٺو کي قتل ڪيو ويو آهي، واقعي جي شفاف جاچ ڪري انصاف ڪيو وڃي.

Thursday, June 20, 2019

نوری آباد: صحت کی سہولیات سے محروم مقامی افراد کا احتجاج پہلے روز میں داخل، 30 بیڈیڈ گورمنٹ ہسپتال ایشیا کے بڑے صنعتی زون نوری آباد سپر ہائی وے پر واقع قائم ہے یہ ہسپتال ارباب رحیم دور حکومت میں ضلعہ جامشورو کے تحصیل تھانہ بولاخان کی دیھ کلو کھوھر نوری آباد مقام پر تیس بستروں پر مشتمل ہسپتال جو سندھ کے دو اضلاع جامشورو اور ٹھٹہ کے قحط سالی سے شدید متاثر کوہستانی علاقے کے لاکھوں باشندوں کو دی گئی سب سے بڑی صحت کی سہولت ہے لیکن تیسرے دور حکومت میں بھی یہ تیار نہ ہو سکی ہے۔ کروڑوں کی بجٹ سے تعمیر شدہ ہسپتال کی ایس این ای کی منظوری کا بہانہ بنا کر کوہستانی علاقے کے لاکھوں دیہاتی انسانوں کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ تحصیل تھانہ بولاخان کی اٹھائیس دیہات پر مشتمل سات یونین کائونسلز کے علاقوں تھانہ بولاخان، تھانہ احمد خان، واہی عارب خان، علی مراد باریچو، تونگ، مول، کرچات، ٹکو بارن، فیض محمد گبول، سری، کلو کھوہر، صنعتی علاقہ نوری آباد کے علاوہ ٹھٹہ کی ملحقہ تین یونین کائونسلز جھمپیر، جنگھڑی اور مالماڑی کے وسیع دور دراز پہاڑی علاقے کے اندر صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے باشندے مختلف امراض میں اکثر مبتلا رہتے ہیں لیکن علاج کی سہولت میسر نہیں۔ صحت اور تعلیم سے محروم دیہاتی علاقے کی غریب عوام کی حاملہ خواتین موٹروے پر ہونے والے حاثات کے زخمی افراد اور دل کے مریض نزدیک صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد پنہچنے سے پہلے سینکڑوں کی تعداد میں تڑپ کر راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لئے کوہستانی علاقے کے اندر انسانی زندگی کو لاحق شدید خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ارباب رحیم کے نام سے نفرت کرنے کے بجائے تیس بستر ہسپتال میں فوری طور پر عملہ مقرر کرکے ہونے والے انسانی اموات کو روکا جائے تاکہ کراچی اور حیدرآباد موٹر وے پر ہونے والے ہولناک حادثات کے زخمیوں کی زندگیاں بھی بچائی جا سکیں،

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...