Search This Blog

Saturday, October 10, 2020

کرونا ‏پھر ‏سر ‏اٹھانے ‏لگا

پنجاب میں مزید 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
بھارت کو بالاکوٹ اور لداخ میں ہونے والی ہزیمت نہیں بھولنی چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ
مستونگ سے کروڑوں روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد




کسٹمز نے مستونگ کے علاقے شیخ واصل میںکارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیرملکی سامان برآمد کرلیا۔کسٹمز حکام کے مطابق ایف سی 78ونگ چلتن رائفلز کی مدد سے شیخ واصل کے مقامپر کریک ڈاؤن کے دوران بسوں اور ویگنوں سے بڑی تعداد میں،کپڑا ویلڈنگ راڈز، آٹو پارٹس، ادویات، چائے، ٹائرز، کمبلز، کراکری، صابن، جائے نماز، کاسمیٹکس، چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا، جس کی مالیت 15 کروڑ روپے ہے۔حکام کے مطابق کلیکٹر کسٹمز پریونٹو عرفان جاوید، ایڈشنل کلیکٹر یاسر کلواڑ، ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان، سپرنٹنڈنٹس اسلم خان، انسپیکٹرز احمد نواز زہری اور محمد ہاشم نے حصہ لیا۔
اسلام آباد: پولیس اور ایف آئی اے کو مطلوب خاتون گرفتار




اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق پولیس نے جس مطلوب خاتون کو گرفتار کیا ہے اس کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کے خلاف تھانہ گولڑہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہسار اور تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد: دن دیہاڑے ڈکیتی،ملزمان جنرل اسٹور سے نقدی لوٹ کر فرارہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ سے اس کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی۔
اے این ایف کی کامیاب کارروائی، اربوں روپے کی منشیات برآمد




کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔ہم نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی جو منشیات برآمد کی ہے اس میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلو گرام چرس شامل ہے۔اس ضمن میں ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات کو لانچوں کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسمگلنگ کے لیے ملزمان منشیات کو لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کے خواہش مند تھے۔مدرسے کے ایک عالم نے طلبہ سے منشیات استعمال کرنے کا کہا، شہریار افریدیہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

آذربائیجان، آرمینیا تنازع: روس میں ہونے والے مذاکرات کامیاب، دونوں ممالک کے درمیان ناگورنو قرہباخ میں جنگ بندی پر اتفاق



EPAآرمینیا اور آذربائیجان نے متنازع نوگورنو قرہباخ خطے میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ روس کے وزیرِ خارجہ سرجی لیوروو نے ماسکو میں 10 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد اس معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔اب تک دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے فائر بندی عمل میں آئے گی تاکہ دونوں اطراف سے قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیےآرمینیا، آذربائیجان تنازع: پوتن کے لیے چیلنج یا نادر موقعآذری پلاؤ، ناگورنو قرہباخ اور کشمیرآذربائیجان، آرمینیا تنازع: ’پاکستان کشمیر پر حمایت کے بدلے ترکی کا احسان چکا رہا ہے؟‘آذربائیجان آرمینیا کشیدگی: ترکی آذربائیجان کی حمایت کیوں کرتا ہے؟ واضح رہے کہ ناگورنو قرہباخ کو بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن سنہ 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے مقامی افراد کے پاس ہے۔حالیہ برسوں میں ناگورنو قرہباخ پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ہونے والی یہ سخت ترین لڑائی ہے جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پُرتشدد کارروائیوں کے الزامات لگائے ہیں۔دونوں ممالک سوویت یونین کے خاتمے سے قبل اس کے زیرِ انتظام تھے اور ان دونوں نے حالیہ کشیدگی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی ہے۔روس کا آرمینیا میں ایک فوجی اڈہ ہے جبکہ دونوں ممالک تنظیم کلیکٹو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) کے رکن بھی ہیں۔ تاہم ماسکو کے آذربائیجان کے ساتھ بھی اچھے روابط ہیں۔ Reutersخطے کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟جمعے کے روز آرمینیا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے باوجود پورا دن جھڑپیں جاری رہیں۔ جمعرات کے روز آرمینیا نے الزام عائد کیا تھا کہ آذربائیجان نے متنازع علاقے ناگورنو قرہباخ میں جاری لڑائی کے دوران ایک تاریخی گرجا گھر کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔BBCتصاویر میں شوشا شہر کے ہولی سیویئر گرجا گھر کے اندر اور باہر ہونے والے نقصان کو دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب آذربائیجان نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے دوسرے سب سے بڑے شہر گینجہ اور گوران بائے کے علاقے میں آرمینی فوج نے گولہ باری کی ہے جس میں کم از کم ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

Monday, April 13, 2020

انسانی زندگیوں کا تحفظ پی پی کی پہلی ترجیح ہے، زرداری



کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے پہلی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔وزیراعلیٰ نے پی پی کے شریک چیئرمین کو کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سابق صدر نے وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لینے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت سندھ کے اقدمات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین نے سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران مسحتین تک رسائی اور ان کی امداد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔لاک ڈاؤن: سندھ کا دیگر تین صوبوں سے مشاورت کا فیصلہہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں آٓصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ قابل تقلید عمل ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اوران کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور تعریف کی۔

عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ



لاہور: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،عبدالعلیم خان کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔عبدالعلیم خان کل گورنر ہاوس میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے ،تاہم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سےحلف لیں گے۔عبدالعلیم خان کی وزارت کے معاملات آج وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں طے کیے گئے تھے۔عبدالعلیم خان کو کون سا محکمہ دیا جائے اس متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس کی وجہ سے چھ ماہ قبل وزیر بلدیات پنجاب کی وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔


قومی رابطہ کمیٹی آج لاک ڈاؤن سےمتعلق فیصلہ کرے گی



ٖفوٹو: آن لائنلاک ڈاؤن میں مزید اضافہ یا نرمی کےلیے وفاقی حکومت آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ آج وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق تجویز بھی دیں گے جس کےلیے مراد علی شاہ دن 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی جا سکتی ہے جبکہ سعید غنی کہتے ہیں کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیئے۔اس سے قبل سندھ کے سینیئر ڈاکٹرز کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے صوبائی حکومت کو لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے جبکہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 400 سے زائد ہے

فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا



فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا۔فرانسیسی حکام کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس میں مبتلا 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...