Search This Blog
Friday, December 21, 2018
میگا منی لانڈرنگ کیس: سابق صدراور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع
آصف زرداری نے ہمیشہ سچ کی آواز بلند کی,ہم نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں کا احترام کیا: رحمان ملک

Thursday, December 20, 2018
چائے اور کافی کس حد تک فائدہ مند؟
بات گرم مشروبات کی ہو تو دنیا بھر میں کافی اور چائے کی مقبولیت کا مقابلہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔
ان دونوں مشروبات کے اپنے فوائد ہوتے ہیں اور جن لوگوں کو کافی پسند ہوتی ہے وہ چائے کا استعمال زیادہ پسند نہیں کرتے۔
تاہم اگر کوئی کافی چھوڑ کر چائے کو اپنا لیتا ہے تو اس کے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ان دونوں میں زیادہ بہتر مشروب کونسا ہے؟
*دانت زیادہ چمکدار*
کافی دانتوں پر داغ لگانے کے حوالے سے بدنام ہے، تو اس کی جگہ چائے کو ترجیح دینے سے آپ کی مسکراہٹ زیادہ جگمگانے لگے گی، خاص طور پر اگر آپ سبز چائے یا دودھ والی چائے کو ترجیح دیں، طبی ماہرین کے مطابق چائے کے استعمال سے دانتوں پر ایسے داغ نہیں لگتے جیسا لوگ سوچتے ہیں۔
*کولیسٹرول میں کمی*
کافی اگر فلٹر نہ ہو جیسے ایسپریسو تو اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں جاکر صحت کے لیے نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح ممکنہ طور پر بڑھا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے مقابلے میں چائے کے استعمال سے ایسا نہیں ہوتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں بہتری بھی آسکتی ہے۔
*سر درد ہونا*
اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ تبدیلی کے حوالے سے آپ کا جسم کتنا حساس ہے اور آپ کتنی کیفین کو استعمال کرنے کے عادی ہیں، جس کے باعث کافی سے چائے پر متنقل ہونے سے ہوسکتا ہے کہ آپ کو اکثر سردرد ہونے لگے، تاہم جسم جب اس تبدیلی سے مطابقت پیدا کرلیتا ہے تو یہ علامات غائب ہوجاتی ہیں۔
*سینے میں جلن میں بہتری*
کافی غذائی نالی اور معدے کے درمیان موجود مسلز کو ریلیکس کرتی ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو معدے میں موجود تیزابی سیال اوپر کی جانب آکر سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے، اگر کافی کے استعمال کے بعد اکثر یہ شکایت ہوتی ہے تو چائے اس کا بہترین متبادل ہے جس میں کیفین کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔
*بہتر نیند*
چونکہ کافی میں چائے کے مقابلے میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو اس سے دوری کے نتیجے میں آپ کو اچھی نیند کے حصول میں مدد مل سکتی ہے، کیونکہ کیفین بے خوابی اور جگانے کا باعث بنتی ہے۔
*مسلز اکڑنے سے بچ سکیں گے*
بہت زیادہ کافی کے نتیجے میں جسم کے لیے دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی میگنیشم کو جذب کرنا مشکل ہوجاتا ہے حالانکہ کافی میں بھی اس منرل کی تھوڑی بہت مقدار ہوتی ہے، جسکے نتیجے میں مسلز اکڑنے کی شکایت زیادہ ہونے لگتی ہے، لہذا چائے کا استعمال آپ کو ان اثرات سے تحفظ دیتا ہے۔
*مزاج میں تبدیلی*
مختلف رپورٹس کے مطابق کافی کا استعمال مزاج کو خوشگوار اور ڈپریشن کا خطرہ کم کرتا ہے، ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دو سے چار کپ روزانہ کافی پینے والے افراد میں خودکشی کا رجحان 50 فیصد تک کم ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں چائے کے انتخاب سے آپ ان فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔
*کینسر کا کم خطرہ*
طبی تحقیقی رپورٹس میں کافی کا استعمال جگر اور آنتوں کے کینسر کے خطرے میں کمی کا باعث بتایا گیا مگر چائے ان دونوں اقسام کے ساتھ ساتھ معدے، لبلبے، بریسٹ اور دیگر کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ مگر یہ واضح ہے کہ چائے میں اینٹی آکسائیڈنٹ ای سی جی سی موجود ہوتا ہے خاص طور پر سبز چائے میں، جو کہ ایسے مالیکیولز کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ کینسر کا باعث بنتے ہیں۔
*بہتر ہائیڈریشن*
ویسے آپ نے جو بھی سنا ہو مگر کافی جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے، آپ کا جسم کافی کے ایک کپ میں موجود سیال کا ایک تہائی حصہ برقرار رکھ پاتا ہے مگر چونکہ چائے میں کیفین کم ہوتی ہے لہذا وہ اس معاملے میں بہتر ہے، اگر جسم میں پانی کی سطح مناسب ہو تو سر چکرانے، جلد خشک ہونے جیسے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا جبکہ جسمانی افعال بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔
سبز چائے پینے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟
سبز چائے کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔
ورم کش اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور یہ گرم مشروب اپنانا درحقیقت ایک بہترین فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔
کیا جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کرشماتی مشروب کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے ؟ کینسر سے لے کر مہاسوں تک کے لیے اس کا استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔
*یاداشت بہترین بنائیں*
سبز چائے کا روزانہ استعمال دماغ کے ان حصوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے جو معلومات کا تجزیہ کرنے اور معلومات اکھٹا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس میں شامل اجزاءتوجہ مرکوز کرنے اور ذہنی ہوشیاری کی سطح بڑھاتے ہیں، اس میں چونکہ کیفین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لہذا اعصابی تناﺅ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
*کینسر سے بچاﺅ کے لیے مفید*
ایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے لیے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیشقدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے، جبکہ ایک اور امریکی تحقیق میں اسے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرنے کے لیے بہترین بتایا گیا۔
*جسمانی چربی تیزی سے گھلائے*
اگر آپ جسمانی وزن میں اضافے یا توند نکلنے سے پریشان ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ چوہوں ہر ہونے والی تحقیق میں اس گرم مشروب کے استعمال اور ورزش سے 36 فیصد تک توند کی چربی کو گھلانے میں کامیابی ملی۔ کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس مشروب کا استعمال آٹھ ہفتوں میں پانچ کلو تک جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔
*فالج کا خطرہ کم کرے*
ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ اس مشروب کا استعمال فالج کے حملے کا خطرہ بیس فیصد تک کم کرسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چار کپ روزانہ سبز چائے فالج کا خطرہ بیس فیصد تک کم کردیتا ہے جبکہ اس کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا، یہ خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جائے گا۔
*کیل مہاسوں سے نجات*
میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزائ دو تہائی کیل مہاسوں کو صاف کردیتے ہیں، تاہم اس کے لیے چائے کو پینے کی بجائے ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کرنا ہوگا، چکنی جلد کے لیے پودینے کی چائے کو سبز چائے میں شامل کرکے یہ کام کرنا ہوگا۔
*دل کے لیے بھی فائدہ مند*
سبز چائے میں فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور شریانوں کے افعال میں بہتری لاتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے کولیسٹرول اور شریانوں میں بلاکیج کو کم کرتا ہے۔ روزانہ ایک سے دو کپ سبز چائے پینے والوں میں شریانوں کے سکڑنے کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
*چوہوں اور کیڑوں کو دور بھگائے*
سننے میں عجیب لگے گا مگر چوہوں کو چائے کی مہک سے نفرت ہوتی ہے، تو سبز چائے کے ٹی بیگز گھر کے ان حصوں میں رکھ دیں جہاں چوہے زیادہ نظر آتے ہوں تو چوہوں کو گھر سے بھگانے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح پودینے کی تیل میں بھگو کر ان ٹی بیگز کو رکھنا گھر سے مکڑیوں اور چیونٹیوں کو دور بھگا دے گا۔
*ناخنوں کو مضبوط بنائے*
اگر ناخنوں کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، تو انہیں سبز چائے کے عرق میں ہفتے میں ایک بار ڈبونا عادت بنانا انہیں مضبوط، چمکدار اور رنگت بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
*جھریاں دور کرنے کے لیے بھی مددگار*
سبز چائے میں اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتے ہیں، سبز چائے میں ایک ٹشو پیپر ڈبوئیں اور چہرے پر لگائیں، اسی طرح آنکھوں کے نیچے کا حصہ پھول گیا ہے تو وہاں سبز چائے کے ٹی بیگز گیلے کرکے رکھنا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
*نیند کے دوران وزن کم کرے*
سبز چائے توند کی چربی تو گھلاتی ہی ہے جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے مگر جسمانی وزن کم کرنے کے لیے اگر اس کے 2 کپ سونے سے 2 گھنٹے پہلے پینا عادت بنائیں، تو نیند کے دوران بھی جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے۔
*گھر سے بساند دور کرے*
غیر استعمال شدہ سبز چائے کے ٹی بیگز سے گھر میں بس جانے والی مختلف قسم کی بساند دور کی جاسکتی ہے جیسے فریج، کوڑے، جوتے یا دیگر۔
ایک چارج کے بعد 10 دن تک کام کرنیوالا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا
لاہور:ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ڈوجی کمپنی کی جانب سے ایسا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا جو صرف ایک چارج کے بعد 10 دن تک کام کرسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سمارٹ فون کی بیٹری10080 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون سے لگاتار 76 گھنٹے ویڈیو،136 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے جبکہ سٹینڈ بائی پر یہ فون 55 دن تک کام کرسکتا ہے۔سمارٹ فون کو ایس 80 نام دیا گیا ہے۔ فون میں 6 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے،میدیا ٹیک ہیلو پی 23 پروسیسر،اینڈرائیڈ اور یو آپریٹنگ سسٹم اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔یہ فون واٹر پرو ،ڈسٹ پروف اور شیٹر پروف ہے یعنی یہ تین فٹ پانی میں چوبیس گھنٹے سلامت رہ سکتا ہے۔ فون کی پشت پر12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔اس سمارٹ فون کی قیمت 380 ڈالرز یعنی (53247 پاکستانی روپے بنتی ہے)۔
قصور کی زینب کے بعد لاہور کی عائشہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی
لاہور: (20 دسمبر 2018) قصور کی زینب کے بعد لاہور میں بھی ننھی کلی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد مسل دیا گیا۔ عائشہ کی والدہ عمرے کی ادائیگی کیلئے بیٹی کو ماموں کے حوالے کر گئی تھی۔ قاتل گھر کا بھیدی ہے یا کوئی اور پولیس نے ماموں کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔واقعہ لاہور کے علاقے لوہاری میں پیش آیا جہاں نو سالہ عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ماموں تمجید کے زیر کفالت نو سالہ عائشہ کی گھر کی بالائی کمرے میں پھندا لگی لاش ملی۔ گھر میں اس وقت تمجید اور ایک اور خاتون موجود تھیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ ماموں نے دیوار پھلانگ کردروازہ کھولا۔عائشہ کے والدین فردوس اورطارق کے درمیان ڈیڑھ سال قبل طلاق ہو چکی ہے اور ننھی عائشہ اپنی والدہ فردوس کے ساتھ رہ رہی تھی جو رواں ماہ آٹھ تاریخ کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ جاتے وقت اس کو ماموں کے زیر کفالت چھوڑ گئیں۔ایس پی سٹی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ بچی کے مامو ں تمجید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بچی کے والد طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔ علاقہ کونسلر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو عبرت ناک سزا دلوانے اور بچی کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلے ہر ممکن کوشش کرونگا۔
اسلام آباد ایکسیڈنٹ: ڈائریکٹر وزارت خارجہ کے 2 بیٹے جاں بحق
اسلام آباد:(20 دسمبر 2018) وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار کار بس میں جاگھسی ، حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واقعہ فیض آباد ناکے کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بس میں جا گھسی ، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا،زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حمزہ اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے،جو دونوں سگے بھائی تھے اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے بیٹے تھے۔
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے کھلیں گے
کراچی: (20 دسمبر 2018) سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پریشر میں کمی کے باعث آج صبح آٹھ بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز اب رات کو آٹھ بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج مزید بارہ گھنٹے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پریشر کی کمی کے باعث گیس کی سپلائی صبح کے بجائے شام آٹھ بجے شروع ہوگی۔ اس سے قبل بدھ کی صبح ہفتہ وار تعطیل کے مطابق بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح (جمعرات) آٹھ بجے کھلنا تھا لیکن پریشر میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز آج رات آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔ گیس کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہونے لگے۔ ٹرانسپورٹرز کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
Wednesday, December 19, 2018
آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل کی ملاقات
چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل کی ملاقات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند
کراچی:(19 دسمبر 2018) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ مندی سے نہ نکل سکی ۔ کاروبارکااختتام 52 پواٗنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 69 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔ ادھر سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھاگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی سے باہر نہ آسکی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی بدستور مندی برقرار رہی ۔ مارکیٹ کا اختتام 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 63 کی سطح پر ہوا۔مارکیٹ کے دوران 327 کمپنیز کے 10 کروڑ سے زائد شیئر کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4 ارب 71 کروڑ ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کمی کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار 950 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے 139 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
|
پاک فوج نے آواران میں زلزلہ متاثرین کو گھر فراہم کردئیے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(19 دسمبر 2018) پاک فوج نے آواران کےعلاقے مشکئی میں ماڈل گاؤں تیار کر کے مکانات اور دکانیں 2013 کے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کے حوالے کردی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالےکیں۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےپاک فوج کی جانب سے مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں سکول، مارکیٹ، پانی کی سہولیات دستیاب ہیں، اس کے علاوہ ماڈل گاؤں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ: کروڑوں روپے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کےلئے اے این ایف کے حوالے کر دیاگیا ہے۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سامان کی اسکیننگ کے دوران مشکوک بیگ سے آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزم شہزاد ایئربلیو کی پرواز پی اے 270 کے ذریعےجدہ جا رہا تھا۔ ملزم شہزاد کے سفری سامان سے ایک کلو چھ سو گرام آئس ہیروئن ریکور کی گئی ہے۔ ملزم نے آئس ہیروئن کاسمیٹکس کے سامان میں چھپائی تھی۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Tuesday, December 18, 2018
آرمی چیف کا دورہ قطر: امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات، آئی ایس پی آر
آرمی چیف کا دورہ قطر: امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات، آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(18 دسمبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قطر کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے قومی دن کے حوالے سے پریڈ میں شرکت کی اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین کو شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امن کیلئے سیاسی بات چیت کی حمایت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں باہمی سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف نے قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن النصیر سے بھی ملاقات کی۔ قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے قطری قیادت کو تمام شعبوں میں پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔
|
رات ٩ بجے کی ہیڈ لائن
آسمان پھر سے رنگین ہوگا ،بوکاٹا کا شور گونجے گا، لاہوریے فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منائیں گے ، فیاض الحسن چوہان نے خوشخبری سنا دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت بحالی کمیٹی بنا دی ، پتنگ بازی کے نقصانات کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب ہونگی ،حتمی فیصلہ عثمان بزدار کرینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسنت منانے کے حکومتی فیصلے پر لاہوریے نہال ،شہریوں نے دھاتی اور کیمیکل ڈور پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ،حکومت پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات کیسے روکے گی ؟عملدرآمد مشکل ،علما نے بسنت کا تہوار غیر اسلامی اور فضول خرچی قرار دیدیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد میں آئس نشے کے بڑھتے استعمال پر وزیر مملکت کے چشم کشا انکشافات ، شہر یار آفریدی بولے بچوں کے بیگز سے آئس کرسٹلز ملے ،منشیات اسکولز کی کنٹینز میں دستیاب ہیں، والدین نظر رکھیں ،یورپی ملک کی نشاندہی پر سرگودھا سے چائلڈ پورنو گرافی کا ملزم پکڑا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا احتساب کا گھیرا سیاسی حریفوں کو ملا دے گا ؟،نواز شریف اور آصف زرداری کے ٹیلیفونک رابطے کی خبر وں سے سیاسی ہلچل ،مریم اورنگزیب اور فرحت اللہ بابر کی سابق صدر اورسابق وزیر اعظم کے درمیان رابطے کی تردید ،میڈیا سے خبر تصدیق کے بعد چلانے کی اپیل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکڑ نہ نکلی ،نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز کی پھر بدسلوکی ،سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت آمد پر میڈیا نمائندوں کا احتجاج، رپورٹرز کو دھکے ،نجی ٹی وی کے کیمرا مین پر تشدد میں ملوث2 گارڈز کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گارڈز کی بد سلوکی پر نواز شریف کی صحافیوں سے معذرت ،سابق وزیر اعظم کی ذاتی محافظوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی ،بولے کیمرا مین نے اپنا کیمرا گارڈ کو مارا تھا جس سے وہ بھی زخمی ہوا ، نواز شریف کہانی میں ٹوئسٹ لے آئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت اظہار ائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ،وزیر اعظم کی میڈیا کو فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت ،نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے ،شہریا ر آفریدی کی صحافی تشدد کیس میں انصاف کی یقین دہانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیام امن اور تبدیلی کے بعد خوشحالی کی اڑان ،برٹش ایئر ویز کا 10سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کااعلان ،فلائٹ آپریشن آئندہ سال جون سے شروع ہوگا ،ہر ہفتے تین پروازیں اسلام آباد سے ہیتھرو جائیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلائٹ آپریشن کی بحالی پر ترجمان پاک فوج کا برٹش ایئر ویز کا شکریہ ،قوم اور سکیورٹی فورسز کی دس سالہ جدو جہد کے ثمرات ملنے لگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا "ہمیں آگے ہی جانا ہے" کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلیگ شپ ریفرنس کا فائنل راونڈ ،نواز شریف کو 7لاکھ ،80ہزار درہم کا فائدہ پہنچا ،نیب پراسیکیوٹر کے حتمی دلائل مکمل، خواجہ حارث کل عدالت میں مزید دستاویزات پیش کریں گے ، دوران سماعت سرگوشیوں پر طارق فضل اور مریم اورنگزیب کی سرزنش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن کی چیئر مین نیب سے ملاقات کی درخواست ،ارکان اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،انتقامی اور غیر منصفانہ اقدمات سے جمہوری عمل متاثر ہوگا ،حزب اختلاف کا خط ، چیئر مین نیب کا ارکان اسمبلی کے خط کا خیر مقدم ،دورہ لاہور کے بعد ملاقات کی یقین دہانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں کلین چٹ نہیں دی ،ترجمان نیب کہتے ہیں محمود خان کا بیان غیر تسلی بخش ہے ،انہیں دوبارہ کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی صورتحال ،منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات ،جیالوں کی بڑی بیٹھک ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت اہم پارٹی رہنماوں کی شرکت ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ایک نہ ہونے کی کیا وجہ ہے ؟صحافی کا شہباز شریف سے سوال ،آپ اتحاد کیلئے پھونک ماریں ،اپوزیشن لیڈر کا جواب ،زرداری کے قبل از وقت الیکشن سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز اور زرداری سیاسی چیلنجز تھے ،ختم ہو گئے ،وزیر اطلاعات کی تنقید ،فواد چودھری بولے اسحا ق ڈار وطن واپس بھی آئیں گے اور پیسے بھی لوٹائیں گے، احتساب کی بات پر اپوزیشن ناراض دلہن کی طرح روٹھ کر میکے چلی جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Featured Post
ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...
-
حب (نامہ نگار) حبکو پاور پلانٹ گوٹھ قادر بخش گدور کے قریب فائرنگ کرکے پالاری برادری کے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، مقتول سگ...
-
محکمہ اطلاعات سندہ جامشورو، 4 مارچ 2021 ڈسٹرکٹ انفارميشن آفيس جامشورو کے سابق اسٹينوگرافر عبدالرزاق خاصخيلی کے اچانک انتقال پر ...
-
گھوٹکی میں ساوند اور سندرانی قبیلے کے درمیان چلنے والا تنازع دو سال بعد جرگے کے ذریعے حل ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع کا ح...




