Search This Blog

Thursday, December 20, 2018

قصور کی زینب کے بعد لاہور کی عائشہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

لاہور: (20 دسمبر 2018) قصور کی زینب کے بعد لاہور میں بھی ننھی کلی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد مسل دیا گیا۔ عائشہ کی والدہ عمرے کی ادائیگی کیلئے بیٹی کو ماموں کے حوالے کر گئی تھی۔ قاتل گھر کا بھیدی ہے یا کوئی اور پولیس نے ماموں کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔واقعہ لاہور کے علاقے لوہاری میں پیش آیا جہاں نو سالہ عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ماموں تمجید کے زیر کفالت نو سالہ عائشہ کی گھر کی بالائی کمرے میں پھندا لگی لاش ملی۔ گھر میں اس وقت تمجید اور ایک اور خاتون موجود تھیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ ماموں نے دیوار پھلانگ کردروازہ کھولا۔عائشہ کے والدین فردوس اورطارق کے درمیان ڈیڑھ سال قبل طلاق ہو چکی ہے اور ننھی عائشہ اپنی والدہ فردوس کے ساتھ رہ رہی تھی جو رواں ماہ آٹھ تاریخ کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ جاتے وقت اس کو ماموں کے زیر کفالت چھوڑ گئیں۔ایس پی سٹی معاذ ظفر کا کہنا  ہے کہ بچی کے مامو ں تمجید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بچی کے والد طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔ علاقہ کونسلر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو عبرت ناک سزا دلوانے اور بچی کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلے ہر ممکن کوشش کرونگا۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...