Search This Blog

Sunday, December 16, 2018

سانحہ اے اپی ایس کے معصوم شہدا کو عمران خان کا خراج تحسین

اسلام آباد: (16 دسمبر 2018) سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین جنہوں نے اپنے لخت جگر تعلیم کے حصول کے لیے بھیجے مگر وہ شہادت کی قبا اوڑھے گھروں کو لوٹے۔ پوری قوم معصوم شہداء کے ان والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔سانحہ اے پی ایس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی۔ سولہ دسمبر کو معصوم طلبا کی شہادت کے اس دلخراش واقعے نے جہاں پوری قوم کو کرب و غم میں مبتلا کیا وہیں قوم میں دہشت گردی کے خلاف یکجہتی اور وحدت کو جنم دیا۔ فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن ضرب ِعضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف وہ فیصلہ کن معرکہ سر انجام دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔عران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ہزاروں جانوں کی قربانی دینے اور بے انتہا معاشی نقصانات اٹھانے کے باوجود پاکستان پر الزام تراشیوں کے جواب میں واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بے انتہا نقصانات کے باوجود ہم بحثیت قوم ملکی، علاقائی اور عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پرمات دے سکتے ہیں۔ہماری حکومت پر عزم ہے کہ ہم پاکستان کو ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت، مذہب، لسانیت، رنگ و نسل یا کسی بھی طرز پر انتہا پسندی اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا 

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...