Search This Blog

Sunday, December 16, 2018

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 10 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 10 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض بھارتی فوج کے جبر کا نشانہ بننے والے 10 میں سے 8 نوجوانوں کو گزشتہ روز ہی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا جن کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے کرفیو توڑتے ہوئے شرکت کی جب کہ دو نوجوانوں کی تدفین آج ہوگی۔شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ضلع بھر سے شریک ہونے والے ہزاروں افراد نے اس موقع پر آزادی کے حق میں اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔=دوسری جانب حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں تین روزہ ہڑتال پر کاروباری مراکز اور دکانیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سری نگر میں کل بادامی باغ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے وادی میں بھارتی مظالم سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ 1989 سے اب تک قابض فوج نے 95 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا۔

Featured Post

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، بلیسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال، 8 افراد زخمی، 200 سے زائد زخمی

ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی وعدہ صادق سوم کے تحت...